5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
میکسیکو میں آئل رگ آتشزدگی کے 24 گھنٹے بعد سمندر میں ڈوب گئی
NoImage -
واشنگٹن …جنگ نیوز… امریکہ کی خلیج میکسیکو میں آئل رگ آتشزدگی کے 24 گھنٹے بعد سمندر میں ڈوب گئی? رگ کے سمندر میں ڈوبنے کے بعد اس سے یومیہ تین لاکھ بیرل تیل کا اخراج شروع ہوگیا ہے جو لوزیانہ کے ساحل کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے جس سے بڑے پیمانے پر آلودگی پھیلنے کا خطرہ ہے? اس رگ کے پلیٹ فارم میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کے بعد اس پر کام کرنے والے 11 کارکن لاپتہ ہوگئے تھے? آتشزدگی کے فوری بعد لاپتہ کارکنوں کی تلاش شروع کردی گئی تاہم ان کارکنوں کے زندہ بچنے کے امکانات دم توڑ گئے ہیں?