تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بٹ گرام: خیبر پختونخوا کے حامیوں کا احتجاج،تحریک ہزارہ کا جلسہ ملتوی

NoImage -
بٹ گرام…ضلع بٹ گرام میں صوبہ خیبر پختونخوا کے حامیوں کے شدید احتجاج کی وجہ سے تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدین نے شہر میں ہونیوالا اپنا جلسہ ملتوی کردیا?تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدر زمان آج صبح ایبٹ آباد سے ضلع بٹ گرام روانہ ہوئے ?بٹل اورچھتر پلین کے مقام پر سیکڑوں افراد نے ان کا پر جوش خیر مقدم کیا?لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے بابا حیدر زمان اور دوسرے قائدین نے کہا کہ صوبہ ہزارہ پختون بھائیوں سمیت دیگر تمام اقوام اور برادریوں کا صوبہ ہوگا?یہاں پر بھائیوں کو آپس میں لڑانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی?دوسری طرف بٹ گرام شہر میں عوامی نیشنل پارٹی ،پی پی پی اور مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں نے صوبہ خیبر پختونخوا کے حق میں اور تحریک صوبہ ہزاہ کے خلاف شدید احتجاج کیا?کسی بھی نا پسندیدہ صورتحال سے بچنے کے لئے لوگوں نے اپنے کارروباربند رکھے?اس دوران صورتحال کا علم ہونے پر بابا حیدر زمان نے دفتر کا افتتاح اور عوامی جلسے سے خطاب کے پرگرام کو ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ بٹ گرام کے عوام کی مرضی کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا?بابا حیدر زمان بٹ گرام تھا کوٹ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ عوامی جلسے سے خطاب کریں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.