5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بھارت: مغربی بنگال میں ہاتھیوں نے چائے کے باغات تباہ کردیئے
NoImage -
نئی دہلی…جنگ نیوز…بھارتی ریاست مغربی بنگال میں 30 سے زائد ہاتھیوں نے چائے کے باغات تباہ کردیئے? اطلاعات کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے علاقے جل پگوری میں تیس سے زائد ہاتھیوں نے صبح سویرے چائے کے باغات پر ہلہ بول دیا? ہاتھیوں کے غول کو دیکھ کر وہاں پر موجود سینکڑوں کسان کام چھوڑ کر بھاگ گئے? محکمہ جنگلات کے ترجمان کے مطابق ہاتھیوں کا یہ غول چھپٹا ماری کے جنگلات سے آیا ہے اور انہیں اب صرف رات کی تاریکی میں ہی باغات سے نکالا جاسکتا ہے? ترجمان کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں سمیت دیگر جانور پانی کی قلت اور جنگلات کی کٹائی کے باعث آبادی کی جانب نکل آئے ہیں? کسانوں کے مطابق ہاتھیوں کی تباہ کاری کے باعث انہیں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے? واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت 20 ہزار سے زائد ہاتھی موجود ہیں جن کی نسل روز بروز کم ہورہی ہے?