5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
راول پنڈی اسلام آباد میں نئے لوڈ شیڈنگ شیڈول کا اعلان
NoImage -
اسلام آباد…آئیسکو نے راول پنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں نئے لوڈ شیڈنگ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ?آئیسکوترجمان کے مطابق توانائی بچت کانفرنس میں منظورکئے گئے اقدامات کے بعدتمام سرکاری اداروں اور آئیسکو کے ذیلی اداروں میں آدھی لائٹس بند رکھی جائیں گی? انرجی سیور کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو فروغ دیا جائے گا? بل بورڈ اور نیون سائن بورڈز کوبجلی فراہم نہیں کی جائے گی جبکہ اسٹریٹ لائٹس باری باری بندکی جائیں گی?شیڈول کے مطابق کمرشل آرائشی لائٹس کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہو گی? ترجمان کا کہناہے کہ تمام تاجر نمائندوں سے مل کر توانائی بچت پر مکمل عمل درآمد کرنے کیلئے مناسب منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اور رات8بجے تمام مارکیٹیں اور دکانیں بند ہو جائیں گی ?