تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بطور صدر کرغزستان واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ،قربان بیگ باقیوف

NoImage -
منسک …جنگ نیوز…کرغزستان کے معزول صدر قربان بیگ باقیوف نے کہا ہے کہ بطور صدر ان کا کرغزستان واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے? بیلا روس کے دارالحکومت منسک میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ اب وطن آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور نہ ہی وہ ملک کا دوبارہ صدر بننا پسند کریں گے? واضح رہے کہ کرغزستان کے صدر عبوری حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت قازخستان سے بیلا روس پہنچے تھے? کرغزستان کے سابق صدر قربان بیگ باقیوف کو 17اپریل کے پرتشدد واقعات کے بعد ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جہاں وہ فرار ہو کر اپنے آبائی گاؤں جلال آباد چلے گئے تھے جہاں وہ مستعفی ہونے کے بعد قازقستان چلے گئے تھے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.