5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور : متحدہ کے کنونشن کی تیاریاں جاری، جگہ جگہ جھنڈے،استقبالی بینرز
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8713 -
لاہور : متحدہ کے کنونشن کی تیاریاں جاری، جگہ جگہ جھنڈے،استقبالی بینرز
لاہور…متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام پنجاب کے تین شہروں میں بیک وقت ہونیوالے کنونشن کیلئے لاہورمیں بھی تیاریاں جاری ہیں ،شہرمیں جگہ جگہ ایم کیوایم کے جھنڈے اوراستقبالی بینر لگادئیے گئے ہیں ?لاہور کے الحمراہال ون میں ہونیوالے پنجاب ورکرز کنونشن کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں?کنونشن کاآغاز تین بجے سہ پہر ہوگا اورقائد تحریک الطاف حسین لاہور،راولپنڈی اورملتان میں ہونیوالے کنونشن سے خطاب کریں گے? اس مقصد کے لئے ہال میں اسکرینیں بھی نصب کی گئی ہیں جبکہ استقبالی بینروں کے علاوہ قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویربھی ہال میں آویزاں کی جارہی ہیں?کل ہونیوالے ورکرز کنونشن کے سلسلے میں آج متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما لاہور کے مختلف علاقوں میں کارنرمیٹنگزسے خطاب کریں گے?ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار،سابق ناظم کراچی مصطفی کمال اورصوبائی وزیرسندھ فیصل سبزواری سمیت متعددارکان رابطہ کمیٹی ان کارنرزمیٹنگ سے خطاب کریں گے? مقامی ہوٹل میں شام کوایک استقبالیہ بھی دیاجائے گا?