تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

.فیصل آباد: جج نے سب انسپکٹر کو ہتھکڑیاں لگاکر دھوپ میں کھڑا کردیا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8714 -
فیصل آباد. . . . . . . .فیصل آباد میں عدالت نے مقدمہ قتل کی مثل سے اہم کاغذات غائب کرنے پر سب انسپکٹر کو ہتھکڑیاں لگا کر دھوپ میں کھڑا کر دیا ? تاہم ساتھی اہلکاروں نے اسے برامدے کے چھاؤں میں پناہ دے دی ?ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد سہیل ناصر نے قتل کیس کی سماعت کے دوران مقدمہ مثل سے گواہوں کے بیان غائب کرنے پر تھانہ صدر سمندری کے سب انسپکٹر الیاس کو عدالت میں ہی ہتھکڑی لگوا دی ? انہوں نے حکم دیا کہ سب انسپکٹر کو احاطہ عدالت میں دھوپ میں کھڑا کردیا جائے ? ? اس پر سب انسپکٹر کو کمرہ عدالت سے باہر تو لایا گیا لیکن ساتھی اہلکار اُسے دھوپ میں کھڑا کرنے کے بجائے برامدے کی چھاؤں میں لے گئے ? اس دوران کیمرے کی آنکھ سے بچنے کے لیے سب انسپکٹر اپنے ہتھکڑی لگے ہاتھ کو فائل کے نیچے چھپاتا رہا ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.