5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آئی پی ایل کمشنرللت مودی نے مستعفی ہونے سے انکارکردیا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8714 -
ممبئی . . . . . . . آئی پی ایل کمشنرللت مودی نے مستعفی ہونے سے انکارکردیا ہے، ان کاکہناہے کہ وہ جلد تمام حقائق سامنے لائیں گے?بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق للت مودی کاکہناہے کہ ان پرمستعفی ہونے کیلئے دباؤ ہے لیکن وہ استعفی? نہیں دیں گے?مودی نے کہاکہ ان کے حوالے سے کئی من گھڑت خبریں گردش کررہی ہیں،وہ جلد تمام حقائق سامنے لائیں گے?چار سال میں انہوں نے کیاکچھ کیاوہ سب کے سامنے ہے?للت مودی نے کہاکہ انہیں بے شک برطرف کردیاجائے لیکن وہ خود عہدہ نہیں چھوڑیں گے?للت مودی پرمیچ فکسنگ اورمنی لانڈرنگ کے الزامات ہیں،اس سے پہلے بھارتی میڈیانے دعوی? کیاتھاکہ للت مودی مستعفی ہونے پرآمادہ ہوگئے ہیں?کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے شریک پارٹنرز شاہ رخ خان اورشلپا شیٹی نے بھی للت مودی کی حمایت کااعلان کیاہے?