5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دو چھٹیاں!! ملک بھر میں ابہام، کئی تعلیمی وسرکاری ادارے کھلے رہے
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8714 -
کراچی. . . . . . ہفتے میں دو چھٹیوں کے سرکاری اعلان پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے تاہم صورت حال واضح نہ ہونے کے باعث کئی تعلیمی ادارے آج بھی کھلے رہے، عدالتوں اور ڈاک خانوں میں کام جاری رہا?ہفتہ وار2چھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعدجامعہ کراچی سمیت شہرکے تمام سرکاری اور نجی اسکول و کالجزبند رہے جبکہ این ای ڈی یونیورسٹی سمیت شہر کی دیگر نجی جامعات میں معمول کے مطابق تدریسی عمل جاری رہا?رجسٹرار این ای ڈی یونیورسٹی کے مطابق23اپریل تک گورنر ہاؤس سے نوٹیفیکیشن موصول نہ ہونے کے باعث این ای ڈی یونیورسٹی میں آج تعطیل نہیں کی گئی ?اسی طرح شہر کے تعلیمی بورڈز بھی معمول کے مطابق کے کام جاری ہے?بجلی بچت نوٹیفیکیشن کئی سرکاری اداروں میں بر وقت نہ ملنے کی وجہ سے ملک بھر کی طرح راولپنڈی اسلام آباد میں بھی چند تعلیمی ادارے اور پوسٹ آفسز کھلے رہے ?لوگ جیو کے دفاتر فون کرکے اسکول،بینکوں اور دفاترکے کھلنے کاپوچھتے رہے?انٹرنیشنل اسلامک یونی ورسٹی اسلام آباد کی نائب صدر پروین آغا نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان کی یونیورسٹی آج کھلی رہے گی کیونکہ ان کا ادارہ خود مختار ہے،راولپنڈی میں بھی یہی صورت حال رہی? ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی ملک اشرف نے جیو نیوز کو بتایاکہ پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسکول بندرکھنے کانوٹیفیکیشن نہیں ملا،اس لئے تمام اسکولز کھلے ہیں?ادھر اسلام آباد جی پی اوبھی کھلارہا،چیف پوسٹ ماسٹر جنرل لائق زمان کاکہنا تھا کہ پوسٹ آفس عوام کے دباؤ پر کھولا گیا،تاہم انہیں پوسٹ آفس بند رکھنے کے سرکاری نوٹیفیکیشن کا انتظار ہے ?پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بیشترسرکاری تعلیمی ادارے کھلے رہے ?اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونی ورسٹی ،سندھ یونیورسٹی جامشورو، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی ، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اور کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی معمول کے مطابق کھلی رہیں اور امتحانات ہوئے?کراچی کے بورڈ آف ا نٹرمیڈیٹ ایجوکیشن میں معمول کے مطابق کام ہوا اور طلبہ کو معمول کے مطابق ایڈمٹ کارڈز جاری کیے جارہے ہیں? ادھر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ہفتے کو کسی بھی بینک یا مالیاتی ادارے میں اسٹاف اپنے روزمرہ کے معمولات کے لیے آسکتے ہیں لیکن عوام سے لین دین نہیں کرسکیں گے?