تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

رات12بجلی فراہم نہ کرنے سے کپاس کی کاشت متاثر ہوگی،احسان الحق

NoImage -
لاہور. . . . . . . .پاکستان کاٹن جینرز ایسوسی ایشن کے سابق ممبر احسان الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کے لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت زرعی ٹیوب ویلز کو شام5بجے سے رات12بجلی فراہم نہ کرنے سے کپاس کی کاشت متاثر ہوگی?جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے احسان الحق نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلز کو شام5سے رات12بجے تک بجلی فراہم نہ کرنے کے علاوہ دیگر اوقات میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری رہنے سے خریف کی فصلوں بالخصوس کپاس کی کاشت شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے?ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کپاس کی کاشت کے لئے79 لاکھ10 ہزارایکٹر رقبے کا ہدف رکھا گیا ہے جس کے لیے چھ کروڑ70 لاکھ ایکٹر فٹ پانی درکار ہے?ان کاکہنا تھا کہ15سے20فیصد پانی کی پہلے ہی کمی ہے اور زرعی ٹیوب ویلز کے لئے بجلی کی بندش سے کپاس کی کاشت شدید متاثر ہوگی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.