5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دو چھٹیوں کا اطلاق تعلیمی اداروں پر نہیں ہوگا،وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ
NoImage -
پشاور. . . . . . . .خیبر پختونخواہ کے وزیر تعلیم سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ ہفتے میں دو دن چھٹیوں کا اطلاق تعلیمی اداروں پر نہیں ہوگا? جیو نیوز سے گفتگو میں صوبائی وزیر تعلیم سردار حسین بابک نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ میں تعلیمی ادارے بند نہیں ہوں گے? دہشت گردی کی لہر نے پہلے ہی تعلیمی نظام درہم برہم کردیا ہے?انہوں نے کہا کہ بروقت کورسز کی تکمیل کے لئے اساتذہ انتھک محنت کررہے ہیں تاکہ موسم گرما کی تعطیلات مقررہ وقت پر ممکن ہوں?