تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ْثانیہ مرزا کے والداور بہن سمیت دیگر رشتہ دار لاہور پہنچ گئے

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8715 -
لاہور. . . . . . . . .شعیب ملک کے سسر اور ثانیہ کے والد عمران مرزا ، بہن انعم مرزا اور دیگر12 رشتے دار لاہورپہنچ گئے ہیں، ان کو مقامی فائیو اسٹار ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے،جہاں ان کے لیے آٹھویں منزل بک ہے?ثانیہ مرزا کی فیملی پی آئی اے کی پرواز پی کے 271کے ذریعے دہلی سے لاہور پہنچی?لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران مرزا کا کہناتھا کہ پاکستان پہنچ کر بہت خوش ہیں، ہم ولیمے اور استقبالیے کی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے ہیں ? ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اس شادی کو کامیاب کرے? دوسری جانب سیالکوٹ میں ایم پی اے چوہدری اخلاق کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر نے کہا کہ غیر ضروری بجلی استعمال نہ کرنے کی حکومتی پالیسی پر مکمل عملدرآمد کر رہے ہیں،گھر میں چراغاں جنریٹر کے ذریعے کیا جارہا ہے،واپڈا ناجائزمراعات نہیں دے رہا? انہوں نے بتایا کہ شعیب ملک اور ثانیہ استقبالیے میں شرکت کے لیے کل صبح سیالکوٹ پہنچیں گے ، صحافیوں سے مکمل تعاون کیا جائے گا لیکن تقریب کی کوریج کی اجازت نہیں ہوگی? انہوں نے کہا کہ شعیب کے ولیمے کے تمام انتظامات میں خود کر رہاہوں ،انتظامیہ کا کوئی عمل دخل نہیں ?اس موقع پر ایم پی اے چوہدری اخلاق نے کہا کہ ون ڈش کی کوئی پابندی نہیں ہے ?واضح رہے کہ شعیب ملک کے گھر سے آرائشی لائٹیں مکمل طورپراتارلی گئیں اور واپڈا نے گھر پر چھاپا مار کر چراغاں کرنے پرتنبیہہ کی تھی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.