5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دالوں کی قیمتیں60 سے180 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8715 -
کراچی . . . . . .. .اب گھر کی دال مرغی برابر ہوتی جارہی ہے کیوں کہ ملک بھر میں مختلف دالوں کی قیمتیں60سے180روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہیں?ملک بھر میں دالوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں دال مونگ90 سے 120، ماش 150 سے180، مسور110 سے125 اوردال چنا55سے60 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہی ہے?ہول سیل ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر بھارت میں خشک سالی کے باعث دالوں کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر اسکی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ?