5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کالا باغ ڈیم منصوبہ دفن ہوچکا ،میاں افتخار
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8715 -
نوشہرہ . . . . . . . .صوبہ خیبرپختونخواکے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم منصوبہ دفن ہوچکا ?ان کا کہناتھاکہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے سات منصوبوں کا افتتاح اگلے ماہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ امیر حیدرخان ہوتی کریں گے?نوشہرہ کے علاقے پبی میں ایک اسکول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ صوبے کے نام سے اختلاف اورالگ صوبے کی جدوجہد کرنا ہزاہ کے عوام کا جمہوری حق ہے لیکن انہیں پرامن طریقے سے پارلیمنٹ کے ذریعے اپنا مسئلہ حل کرانا چاہیے?ان کاکہنا تھا کہ اب صوبائی حکومت فنڈز کے لیے وفاقی حکومت کی مختاج نہیں ہوگی اور عوام کے مسائل بہتر طریقے سے حل ہوسکیں گے?