5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
افغان صدر پیر سے بھارت کا دو روزہ دورہ کرینگے
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8715 -
افغان صدر پیر سے بھارت کا دو روزہ دورہ کرینگے
نئی دہلی …افغانستان کے صدر حامد کرزئی بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی دعوت پر پیر سے بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے ? بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنر شپ مستحکم ہوگی ? بیان کے مطابق افغان صدر اور بھارتی قیادت کی ملاقاتوں میں دو طرفہ ، علاقائی اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ? بھارتی میڈیا کے مطابق توقع ہے کہ وزیر اعظم من موہن سنگھ افغانستان میں شدت پسندوں کی جانب سے بھارتیوں کو نشانہ بنانے کے معاملے پر تشویش سے بھی آگاہ کریں گے ?