5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سبی میں بم دھماکے سے چھ افراد زخمی ہوگئے
NoImage -
سبی. . . . . . . .سبی میں بم دھماکے سے چھ افراد زخمی ہوگئے،جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے ? ڈی پی او مجاہد اکبر کے مطابق سبی میں مسجد روڈ پر واقع مٹھائی کی دکان کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں ریموٹ کنٹرولڈ بم نصب کیا گیا تھا?بم پھٹنے سے دکان میں موجود چھ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ? ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے? دھماکے کے بعد شہر میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے? ڈی پی او کے مطابق بم دھماکا ٹارگٹ کلنگ کی کوشش ہے ?