5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پشاور: جیونیوز کے نمائندے عمیر یاسر پر پولیس تشدد کیخلاف احتجاج
NoImage -
پشاور. . . . . . . .جیونیوز کے رپورٹر عمیر یاسر پر مبینہ پولیس تشدد کے خلاف صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور تشدد کرنیوالے پولیس اہلکار کیخلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا?جیونیوز کے رپورٹر عمیر یاسر پر ایس ایچ او بھانہ ماڑی پولیس اسٹیشن عابد الرحمان کی جانب سے مبینہ تشدد کیخلاف پشاور پریس کلب، کرائم جرنلسٹ فورم اور خیبر یونین آف جرنلسٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا ?اجلاس میں پولیس تشدد کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پولیس گردی کے واقعات کا نوٹس لے? اجلاس کے بعد صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا?