تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

تلہ گنگ: نیٹو کے آئل ٹینکرز پر حملہ، 12نذر آتش،چار پولیس اہلکارشہید

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8716 -
تلہ گنگ. . . . . . . .تلہ گنگ میں نامعلوم افراد نے نیٹو کیلئے تیل سپلائی ٹینکر پر حملہ کرکے 12ٹینکرز کو آگ لگادی جبکہ اس دوران ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے? آر پی او اسلم ترین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تلہ گنگ میں میانوالی روڈ پرنامعلوم افراد نے پٹرول پمپ کھڑے نیٹو کے آئل ٹینکر پر حملہ کردیا اور شدید فائرنگ کی جس سے ٹینکرز اور پٹرول پمپ کو آگ لگ گئی، واقعہ کی اطلاع پٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل جائے وقوع پر پہنچی تو ملزمان نے ان پر بھی فائرنگ شروع کردی، جس سے ایک سب انسپکٹر اور تین کانسٹیبل جام شہادت نوش کرگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے?آر پی او کے مطابق پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.