5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایم کیو ایم کنونشنز کی تیاریاں عروج پر،لاہور اورملتان میں ریلیاں
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8716 -
لاہور. . . . . . . .متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام پنجاب کے تین شہروں میں بیک وقت ہونے والے کنونشن کے لئے لاہورمیں بھی تیاریاں جاری ہیں ،شہرمیں جگہ جگہ ایم کیوایم کے جھنڈے اوراستقبالی بینر لگادئیے گئے ہیں ?لاہور کے الحمراہال ون میں ہونے والے پنجاب ورکرز کنونشن کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں ?کنونشن کاآغاز تین بجے سہ پہر ہوگا اورقائد تحریک الطاف حسین لاہور،راولپنڈی اورملتان میں ہونے والے کنونشن سے خطاب کریں گے? اس مقصد کے لئے ہال میں اسکرینیں بھی نصب کی گئی ہیں جبکہ استقبالی بینروں کے علاوہ قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویربھی ہال میں آویزاں کی جارہی ہیں?کل ہونے والے ورکرز کنونشن کے سلسلے میں آج متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما لاہور کے مختلف علاقوں میں کارنرمیٹنگزسے خطاب کریں گے?ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار،سابق ناظم کراچی مصطفی کمال اورصوبائی وزیرسندھ فیصل سبزواری سمیت متعددارکان رابطہ کمیٹی ان کارنرزمیٹنگ سے خطاب کریں گے? مقامی ہوٹل میں شام کوایک استقبالیہ بھی دیاجائے گا?کنونشنز کے حوالے سے لاہور اور ملتان میں ریلیاں بھی نکالی گئیں?