5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
متحدہ غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہی ہے، الطاف حسین
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8716 -
لندن. . . . . . . .متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور اس جدوجہد میں صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر کے عوام کو میدان عمل میں آنا ہوگا? ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز پنجاب کے معروف دانشوروں ،شعراء، ادیبوں، کالم نگاروں ، اینکرپرسن اور صحافیوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی? اس موقع پر الطاف حسین نے پنجاب کے دانشوروں، کالم نگاروں،صحافیوں اور اینکرپرسن کو لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ایم کیوایم پنجاب کنونشن میں شرکت کی دعوت بھی دی?الطاف حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے غریب عوام کے حقوق کا صرف نعرہ ہی نہیں لگایا بلکہ غریب ومتوسط طبقہ کے تعلیم یافتہ اور ایماندار افراد کو اسمبلیوں میں بھی بھیجاہے اور حق پرست ارکان اسمبلی عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور دکھی انسانیت کی عملی خدمت میں مصروف ہیں? انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کا خاتمہ ہو اور غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کو بھی حکمرانی کا حق حاصل ہو? انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور جب تک ملک بھر کے عوام، فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف متحدنہیں ہونگے اورملک وقوم کو مورثی سیاست سے نجات دلانے کیلئے میدان عمل میں آکر اپنا بھرپورکردارادانہیں کریں گے ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم نہیں ہوسکے گی? الطاف حسین نے کہاکہ صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر کے عوام جاگیرداروں ، وڈیروں، سرمایہ داروں اور موروثی سیاسی کلچر سے مایوس ہوچکے ہیں اور اپنے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ایم کیوایم کی جانب امیدبھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں ? انہوں نے کہاکہ اگر ملک بھرکے عوام نے ایم کیوایم کو موقع دیا تو ایم کیوایم نہ صرف پاکستان سے اسٹیٹس کو کا خاتمہ کریں گے بلکہ پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ کرکے ملک وقوم کوترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کردیں گے ?اس موقع پر پنجاب کے معروف دانشوروں ، شعراء، ادیبوں ، کالم نگاروں ، اینکرپرسن اور صحافیوں نے پنجاب میں ایم کیوایم کے کنونشن کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے عوام بجلی، پانی ، مہنگائی، بے روزگاری ، تعلیم ، صحت اور دیگربنیادی مسائل کا شکار ہیں اور اپنے بنیادی مسائل کا حل چاہتے ہیں اور ایم کیوایم کو اپنا نجات دہندہ تسلیم کررہے ہیں?