5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جو پارٹی کارکنوں کو انصاف نہ دے وہ عوام کو کیا دے گی، جاوید ہاشمی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8716 -
ملتان. . . . . . .مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنمامخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) میں قربانیاں دینے اور،جیل کاٹنے والوں کو انصاف نہیں ملا جو پارٹی اپنے کارکنوں کو انصاف نہیں دے سکتی وہ عوام کو کیا دے گی ?ان خیالات کا اظہار مخدوم جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ(ن) علما مشائخ ونگ کی جانب سے 18ویں ترمیم اور پاکستان کے مظلوم عوام کے عنوان پر منعقدہ سیمنیار سے خطاب کے دوران کیا، ان کا کہنا تھاکہ کارکنوں کے لئے اگر جنگ بھی لڑنا پڑی تو وہ لڑیں گے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جو مسائلستان بنا ہوا ہے اس میں ڈی سنٹر لائیزیشن کی ضرورت ہے نئے صوبے ضرور بننے چاہیں نام ریفرنڈم کے ذریعے منتخب کیا جائے انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے ملک مضبوط ہوا اور اختلافات ختم ہوئے ہیں اور عوام کو اجتماعی سوچ بھی ملی ہے لیکن اس میں کمزوریاں اور خامیاں بھی ہیں صرف 18ویں ترمیم سے عوام کا پیٹ نہیں بھر سکتا اس کے ساتھ مظلوم عوام کو انصاف دینا چاہیے? انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست اپنی موت مر چکی ہے، پیپلز پارٹی کو سندھ میں اس وقت شائد پناہ نہیں مل رہی ہے سرحد ، بلوچستان اور پنجاب میں بھی جگہ نہیں مل رہی ? مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملتان کو مسلم لیگ(ن) نے پیپلز پارٹی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے?