5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ملتان آرٹس کونسل میں کنونشن،متحدہ تیاریاں زور شور سے جاری
NoImage -
ملتان. . . . . . . .متحدہ قومی موومنٹ کے تحت 25اپریل کو ملتان میں ہونے والے پنجاب کنونشن کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں اس سلسلے میں ہفتہ کے روز رابطہ کمیٹی کے اراکین وسیم افتاب اور افتخار اکبر رندھاوا نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا?اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،حق پرست صوبائی وزراء ، صوبائی تنظیمی کمیٹی کے ارکان اور ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان بڑی تعداد میں سارا دن جلسہ گاہ میں موجو د رہے?ایم کیو ایم کے کارکنان آرٹس کونسل اور جلسہ گاہ کے چاروں طرف کی عمارتوں کو برقی قمقموں ، پاکستان اور ایم کیوایم کے پرچموں ،تہنیتی پیغامات پر مبنی بینرز سے بڑی خوبصورتی کے ساتھ سجا رہے ہیں اور جلسہ گاہ میں پنڈال اور اسٹیج کا کام تیزی سے جاری ہے? دریں اثناء پورے ملتان شہر میں ایم کیوایم کی جانب سے بڑی تعداد میں پاکستان اورایم کیوایم کے پرچم اور قائد تحریک الطاف حسین تصاویر لگائی جارہی ہیں ?آرٹس کونسل آف ملتان کے اطراف استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئیں ہیں جس میں حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی عوام کے رہنمائی کیلئے ہروقت موجود ہیں?