تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کالاباغ ڈیم پر ہمیشہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی گئی،فاروق ستار

NoImage -
لاہور. . . . . . .ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنونیر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عوام جب تک جاگیرداروں ، وڈیروں اورسرمایہ داروں کو منتخب کرتے رہیں گے ان کے مسائل حل نہیں ہونگے?یہ بات انہوں نے صحافیوں کے اعزاز میں استقبالیے اور ایم کیو ایم میں شامل ہونیوالے کارکنوں کی تقریب میں کہی ? انہوں نے کہا62سال سے پاکستانی عوام سے مذاق کیا جارہا ہے? موروثی سیاست کو فروغ دینے کے لیے ایک ہی خاندان کے لوگ اقتدار پر قابض ہیں ، ان کا کہناتھا کہ پنجاب میں ایم کیوایم کی آمد کا مقصد یہ ہے کہ سندھ کی طرح یہاں بھی عوام کے حقوق کی جدوجہد کی جائے? قبل ازیں لاہورچیمبر میں خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مخالفت ہویا حمایت کالاباغ ڈیم پر ہمیشہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی گئی، انکی جماعت قومی مفاد کے ہر منصوبے پرقومی کانفرنس بلانے اور بات چیت پرتیارہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.