تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ٹانگ کو ٹرانسپلانٹ کرنے کی منصوبہ بندی آخری مراحل میں

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8717 -
میڈرڈ. . . . . . . .اسپین کے ماہرین صحت اگلے مہینے ہونے والی میٹنگ میں اپنے ایک سرجن کو دنیا میں پہلی بار ٹانگ کا ٹرانسپلانٹ کرنے کے لیے اجازت نامہ جاری کرینگے?Cavadasنامی یہ سرجن پہلے ہی تین بازؤں اور چہرے کا جزوی ٹرانسپلانٹ کرنے کا کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں?دنیا بھر میں پہلی بار کسی معذور شخص کی مکمل ٹانگ ٹرانسپلانٹ کی جائیگی جس کے لیے ایک مردہ ڈونر کے جسم کے اعضاء استعمال میں لائے جائیں گے?جلد ہونے والا یہ آپریشن ایک نامعلوم شخص پر کیا جائیگا جو دونوں ٹانگوں سے محروم ہے? گذشتہ روز اسپین کے شہربارسیلونا میں چہرے کے مکمل ٹرانسپلانٹ کے بعدمنظر عام پر آنے والی اس خبر نے دنیا بھر میں وہیل چےئر پر زندگی گزارنے والے ٹانگوں سے معذور اور مصنوعی اعضاء کا استعمال کرنے والے افراد میں امید کی نئی کرن جگا دی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.