5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جرمنی میں جوہری توانائی پالیسی کے خلاف انوکھا احتجاج
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8717 -
برلن ... جرمنی میں 1لاکھ سے زائد افراد نے 120 کلو میٹر لمبی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناکر ملک کی جوہری توانائی پالیسی کے خلاف منفرد احتجاجی مظاہرہ کیا ? شمالی جرمنی میں 1 لاکھ 20ہزار افراد نے دو مختلف شہروں میں موجود نیوکلیئر پاور پلانٹس کے درمیاں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر حکومت کے ایٹمی رئیکٹرز کو توسیع دینے کے فیصلے پر عدم اعتماد کا اظہار کیا? ہاتھوں کی زنجیر شمالی قصبہ بُرنزبیوٹل اور کرومل کے درمیان بنائی گئی تھی? جس نے ہیمبرگ شہر کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا? ادھر ریاست Hesse میں بھی ہزاروں افراد نے ایٹمی پاور پلانٹ کے گرد انسانی زنجیر بناکر احتجاجی مظاہرہ کیا? جرمن چانسلر انجلا مارکل کی حکومت ملک کے نیوکلیئر پلانٹس کی معیاد میں 8سے 20سال توسیع دینا چاہتی ہے?