تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

فیصل آبادمیں بجلی کے ضیاع پر چھاپے،13افرادگرفتار

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8717 -
فیصل آباد ... فیصل آباد میں ایک طرف بجلی کے ضیاع پر شادی ہالوں ،تھیٹروں اور ہوٹلوں پر چھاپوں کے دوران 13افرادکو گرفتارکرلیاگیاہے جبکہ دوسری جانب اعلی? سوسائٹی کلب میں موجودایک سو سالہ درخت کی سالگرہ پر چراغاں کے دوران سیکڑوں بلب بجلی بچاؤ مہم کو منہ چڑاتے رہے?وزیر اعظم کی جانب سے توانائی بچاؤ پروگرام کے تحت بجلی کی بچت کے اقدامات پرعملدرآمد کے لیے فیصل آبادکی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے?شہر میں غیر ضروری بجلی کے استعمال کو روکنے کے لیے دو روز سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران سی این جی اسٹیشنز ،شادی ہالوں اور ہوٹلوں سے 13افرادکوگرفتارکیا گیا ہے?جبکہ دوسری جانب فیصل آباد منروا کلب میں ایک درخت کی عمر سوسال مکمل ہونے پر اس کی سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منائی گی?درخت پرسیکڑوں قمقموں سے کیا جانے والا چراغاں توانائی بچاؤمہم کو منہ بھی چڑاتا رہا?جب فیسکو حکام نے بجلی کے اس ضیاع کو روکنے کی کوشش کی تو انھیں بتایا گیا کہ یہ روشنی جنریٹرزکے ذریعے کی گئی ہے? حالاں کہ حکومت کی پالیسی کے تحت تقریبات میں جنریٹرزکے استعمال پربھی پابندی عائد کی گئی ہے لیکن منروا کلب کی بااثر انتظامیہ کے سامنے قانون بے بس نظر آیا ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.