تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نیٹو آئل ٹینکرزکو لگی آگ پر قابو پالیا گیا،وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8717 -
تلہ گنگ ... تلہ گنگ میں نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز میں لگی آگ پر چھ گھنٹے بعدقابو پالیا گیا? دہشت گردوں کے حملے میں بارہ آئل ٹینکرز تباہ، واقعہ میں سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے?وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تحقیقات کا حکم دے دیا? میانوالی روڈ کے ایک فلنگ اسٹیشن پر نیٹو کے لیے تیل لے جانے والے آئل ٹینکرزکھڑے تھے کہ لینڈ کروزر پر آئے دہشت گردوں نے حملہ کرکے انھیں آگ لگادی?اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے? عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد پانچ تھی? آئل ٹینکرز کو لگنے والی آگ ایک کلومیٹر کے علاقے میں پھیل گئی جس کی وجہ سے تلہ گنگ میاں والی روڈ پر ٹریفک معطل ہو گئی?آتشزدگی سے تمام بارہ آئل ٹینکرز تباہ ہوگئے تاہم چھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا?ریجنل پولیس آفیسر راول پنڈی اسلم ترین نے بھی دہشت گردی کی اس کارروائی میں چار پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.