تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سول اسپتال کراچی : ایکسرے ڈیپارٹمنٹ کی بجلی27 گھنٹے بعد بحال

NoImage -
کراچی ... کراچی میں سول اسپتال کے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ کی بجلی گذشتہ روز سے بند تھی?جس کے باعث ایکسرے کروانے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پٹررہا ہے،تاہم بجلی 27 گھنٹے گزرجانے کے بعد بحال ہوگئی ہے?سول اسپتال کراچی کے ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں گزشہ روز شام7 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل رہی? بجلی کی عدم دستیابی کے باعث ایکسرے کرانے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے?جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج ایکسرے ڈیپارٹمنٹ طارق حسین منگی نے بتایا کہ ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں بجلی کی بندش کی شکایت کے ای ایس سی کوکرچکے ہیں?لیکن ابھی تک کے ای ایس سی کی کوئی ٹیم نہیں آئی ہے? انچارج ایکسرے ڈپارٹمنٹ طارق حسین منگی کے مطابق ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں روزانہ 250 سے300افراد کے ایکسرے کئے جاتے ہیں جو آج نہیں ہو سکے ہیں?مریضوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسرے ڈپارٹمنٹ کی بجلی کو فوری بحال کرایا جائے?رابطہ کرنے پر ترجمان کے ای ایس سی نے بتایا کہ ہمارے پاس سول اسپتال میں بجلی تعطل کے حوالے سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی?لیکن تھوڑی ہی دیر میں ترجمان کے ای ای سی نے بتایا کہ سول اسپتال میں کیبل فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تھی ،جسے27 گھنٹے بعد دوبارہ سے بحال کردیا گیا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.