تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

دنیا معاشی بحران سے نکل رہی ہے،سربراہ آئی ایم ایف

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8718 -
واشنگٹن ... آئی ایم ایف کے سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا معاشی بحران سے نکل رہی ہے? مگر اب بھی ترقی یافتہ ممالک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور قرضوں کے بوجھ جیسے کئی مشکل چیلنجز درپیش ہیں? جن سے مربوط طریقے سے نمٹنا ہوگا?واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے بعد ڈومینیک اسٹراس کاہن کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھاکہ ایشیائی ممالک یورپ کی نسبت زیادہ تیزی سے معاشی بحران سے نکل رہے ہیں? ?ان کا کہناتھاکہ کئی ممالک خاص کر ترقی یافتہ ملکوں میں بیروزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے اور قرضوں کے بوجھ میں بھی اضافہ ہورہا ہے?ان مسائل سے نمٹنا ضروری ہے? جبکہ مستقبل میں کسی بحران سے بچنے کیلئے عالمی ادارے کی بھی تنظیم نو کی جائے گی? اسٹراس کاہن کا کہنا تھا کہ یونان کی جانب سے مالی بحران سے نکلنے کیلئے 45ارب یورو کے ریسکیو پیکیج کی درخواست پر ایتھنز میں آئی ایم ایف، یورپی یونین اور یونانی حکومت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں? جس کے بعد ہی معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ کیا جاسکے گا? یونانی عوام کو آئی ایم ایف سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں? ہم ان کی مدد کے لیے وہاں گئے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.