5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مسلسل ذہنی دباؤ سرطان کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8718 -
نیویارک…سینٹرل مانیٹرنگ…ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ذہنی دباؤ سرطان کا سبب بن سکتا ہے? سائنسدانوں کے مطابق مسلسل ذہنی دباؤ کے شکار افراد میں ٹیومرز کے نشونما کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اور کوئی بھی ذہنی صدمہ یا جسمانی نقصان خطرناک سرطان کا موجب بن سکتا ہے?Yaleیونی ورسٹی کے ماہر جینیات پروفیسرTian Xuکا کہنا ہے کہ کئی مختلف کیفیات ذہنی دباؤ کو بڑھاوا دیتی ہیں جن میں جسمانی اور جذباتی دباؤ، انفیکشن اور اشتعال انگیزی شامل ہے?