5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شعیب اور ثانیہ سیال کوٹ کے لیے لاہور سے روانہ ہو گئے
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8718 -
لاہور…کرکٹرشعیب ملک اور ان کی دلہن ثانیہ مرزا اپنے ولیمے کی تقریب کے لیے لاہور سے سیالکوٹ روانہ ہوگئے?پولیس ذرائع کے مطابق شعیب ملک اوران کی اہلیہ ثانیہ مرزا مال روڈ پر واقع ہوٹل کے وی آئی پی گیٹ سے نکلے، جن کے ساتھ ان کے رشتے دار بھی تھوڑے وقفے کے ساتھ سیالکوٹ کے لیے روانہ ہوئے جہاں آج شام ولیمے کی تقریب ہوگی?پولیس ذرائع کے مطابق شعیب اور ثانیہ کے ساتھ سیکیورٹی کے لیے صرف پولیس اسکواڈ کی ایک گاڑی تھی? ذرائع نے بتایا کہ شعیب، ثانیہ اور ان کے اہل خانہ میڈیا سے چھپ کر نکلے اور انہوں نے کوئی پروٹوکول نہیں لیا ?