تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نئے صوبوں کے خلاف نہیں لیکن یہ آئین کے مطابق ہونا چاہیے،گیلانی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8718 -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وہ نئے صوبوں کے خلاف نہیں ہیں لیکن یہ آئین کے مطابق ہونا چاہیے?ایک انٹرویو میں وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ ہزارہ کے عوام کی پسماندگی دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے?ان کا کہناتھاکہ آمریت کادورختم ہوگیا اور ملک میں پارلیمانی ڈکٹیٹر شپ نہیں آئے گی ?آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام اداروں کو اپنا کام کرنا چاہئے?لوڈشیڈنگ کے مسئلے پروزیر اعظم نے کہاکہ بھارت میں بھی پچاس ہزار میگا واٹ کا شارٹ فال ہے اور انہوں نے لوڈ مینجمنٹ کر رکھی ہے?انہوں نے کہاکہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں ?وزیر اعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ عوام ایک قوم بن کر ابھر رہے ہیں اور تمام امورمیں متحد ہیں?ایک سوال پروزیر اعظم نے کہاکہ بھارت کو مذاکرات کی میز پرلانے کے لیے قائل کر رہے ہیں?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.