5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹھٹھہ سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8718 -
کراچی…ٹھٹھہ سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72انچ قطرکی پائپ لائن دھابے جی کے مقام پر پھٹ گئی جس سے کراچی کے کئی علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے?واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن بہت پرانی اورخستہ حال ہوچکی ہے جوبریک ڈاؤن کے باعث بیک پریشر کے نتیجے میں پھٹی ہے?واٹر بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھابے جی پمپمنگ اسٹیشن سے کراچی کو 9 لائنوں کے ذریعے 630ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے اس لیے شہر کے چند علاقوں میں ہی پانی کی فراہمی معطل ہوگی?ذرائع کے مطابق متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں کیا جاسکا ہے?