5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکا:مسی سپی میں گروباد کے طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد10ہو گئی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8718 -
جیکسن…امریکا کی ریاست مسی سپی میں گردوباد کے طوفان کے باعث10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ کئی عمارتیں تباہ اور بڑی تعدادمیں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے?حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے?حکام کے مطابق ایک اعشاریہ چھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کے ٹکرانے سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور10افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے?بڑی تعداد میں لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے? مسی سپی ایمرجنسی منجمینٹ ایجنسی کے مطابق کئی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے? مسی سپی کے گورنر ہیلے باربر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ نقصان یازو شہر میں ہوا جہاں بڑی تعدا د میں لوگ مختلف عمارتوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں انھیں بحفاظت نکالنے کی کوششیں کر رہی ہیں?