تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

تمام تر حکومتی دعوؤں اور اقدامات کے باوجود 15-16گھنٹے بجلی غائب

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8719 -
لاہور…حکومت کے تمام تر دعوے اور اقدامات کے باجود اب بھی دن اور رات کے اوقات میں پندرہ سے سولہ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے?طویل لوڈ شیڈنگ سے صنعتوں کوشدیدمالی نقصانات کاسامناہے?سندھ میں سکھر،اوباڑو،گھوٹکی،نواب شاہ،ٹھٹھہ،لاڑکانہ اورمیر پور خاص کے علاوہ دیگرشہری و دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے صنعتی و تجارتی عمل معطل ہوکر رہ گیا ہے?گھریلو صارفین کو پانی کی فراہمی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حیدر آباد اور گردونواح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ آٹھ سے دس گھنٹے ہے?جیکب آبادکے شہری و دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پر آج تاجربرادری حکومت کے خلاف لائحہ عمل طے کرے گی?فیصل آباد کے شہری علاقوں میں آٹھ سے دس اور دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے، جبکہ بجلی کے غیر ضروری استعمال کے خلاف حکومت کا کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران اب تک تیراہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے?پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے?بلوچستان کے صنعتی شہر حب اور قرب وجوار کے علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے صنعتوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے ?دیگر علاقوں چمن،پشین ،لورالائی،نصیر آباد ،جعفرآباد ،جھل مگسی،سبی اور بولان میں گرم ترین موسم میں اعلانیہ اور بلا اعلان لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے? خیبرپختونخوا کے شہروں مانسہرہ ،کوہستان،کوہاٹ،سوات اور دیگرشہری و دیہی علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے?بجلی کی طویل بندش کے باعث ٹیوب ویل بند ہونے سے زرعی اراضی متاثر ہورہی ہے، جبکہ چھوٹی بڑی صنعتوں میں لوڈ شیڈنگ سے بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.