تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ثانیہ کے گھروالوں کی لاہو رمیں تاریخی مقامات کی سیر

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8719 -
لاہور. . . . . . . .ثانیہ مرزا کی والدہ،بہن اوردیگر رشتہ داروں نے لاہور میں داتا دربارپرحاضری دی اورپھول چڑھائے،بعد میں انہوں نے شاہی قلعے اورلاہور کے دیگرتاریخی مقامات کی سیرکی?ولیمے میں شرکت کیلئے پاکستان آئی ہوئیں،ثانیہ مرزا کی والدہ نسیمہ مرزا،ہمشیرہ انعم مرزا اور دیگر رشتے دار داتا صاحب گئے ? مزار پردعا مانگی اورپھولوں کی چادر چڑھائی?مزارکے احاطے میں انہیں دیکھ کرلوگ جمع ہوگئے?ثانیہ کی خالہ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی ہے اوردوبارہ بھی آئیں گی?مغل خاندان سے تعلق رکھنے والی ثانیہ مرزاکے رشتے دارشاہی قلعے اوربادشاہی مسجد بھی گئے اورمغلیہ عہد کی علامت، ان تاریخی مقامات کی خوبصورتی سے بے حدمتاثرہوئے?انہوں نے مزار اقبال پربھی حاضری دی اور فاتحہ پڑھی?بعدمیں وہ لاہورکے معروف تجارتی بازارانارکلی گئے اورخوبصورت لاہوری پہناووں کے حوالے سے مشہور،اس بازارکی سیر کی اورشاپنگ کی?ثانیہ مرزا کے خاندان کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری ہمراہ رہی،لاہورکی سیرکے دوران ثانیہ کی والدہ میڈیا سے کچھ خفااورکھچی کھچی نظر آئیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.