5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
قومی وسائل لوٹنے والے کڑی سزاکے مستحق ہیں،شہبازشریف
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8719 -
قومی وسائل لوٹنے والے کڑی سزاکے مستحق ہیں،شہبازشریف
لاہور…وزیراعلی? پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی وسائل کو لوٹنے اورترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے تہس نہس کرنے والے کڑی سزا کے مستحق ہیں?انہوں نے یہ بات لاہور رنگ روڈ کے منصوبے کاجائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی?شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابقہ دورمیں محنت کشوں کی کمائی لوٹنے والوں کو جیل کی ہوا کھاناپڑی توپھرانہیں احساس ہوگا کہ انہوں نے کتنا بڑا جرم کیا?انہوں نے کہا کہ وہ تیس جون کو، سگیاں پل سے لاہور ایئرپورٹ تک ستائیس کلومیٹر طویل رنگ روڈ کا تحفہ قوم کودینگے?وزیراعلی? نے کہا کہ بابوصابو انٹرچینج سے نیازی چوک تک رنگ روڈ پرزیادہ سے زیادہ اوورہیڈبرج اورانڈرپاسزبنائے جائیں گے?