5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
متحدہ قومی مومنٹ جلد ملک کی بڑی جماعت بن جائے گی،وسیم اختر
NoImage -
راولپنڈی. . . . . . . .سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ اورمتحدہ قومی مومنٹ کے مر کزی راہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ملک کی تیسری اور سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہے ،جلد ہی پہلی بڑی جماعت ہوگی،انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کہی?ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے لیے اپنے اندر سے مڈل کلاس سے لوگوں کو باہر لانا ہوگا، ہم کب تک ان لوگوں کو ووٹ ڈالیں گے جن کا ہماری کلاس سے تعلق ہی نہیں ہے ?یہ پاکستان ہمارا بھی ہے ،ہمیں اپنا کام کرنے دیں? یہ کس قسم کے لیڈر ہیں جو ووٹ لے کر عوام کو آٹے کی لائن میں لگوادیتے ہیں ؟ہم نے اسمبلی میں غلط چیزوں پر شور مچایا ہے?ہماری کوشش ہوگی 19 ویں ترمیم لے کرآئیں