تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نواز شریف اور زرداری نے ملکر عدلیہ کے ہاتھ باندھنے کی کوشش کی، عمران خان

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8720 -
لاہور. . . . . . . .تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے آصف علی زرداری کے ساتھ مل کراٹھارویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے ہاتھ باندھنے کی کوشش کی ہے جسے وہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے?انہوں نے لاہورکے علاقے ٹاؤن شپ میں لوڈشیڈنگ،بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف ریلی کی قیادت کی?اس موقع پر اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف اگر محب وطن ہیں تو باہر سے اپنا پیسہ واپس لیکر آئیں?ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں پانی،بجلی ناپید،عوام بے روزگار ہیں ،فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں لیکن غریب ملک کے صدرپر ماہانہ تین کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں،اور میاں نواز شریف کی گاڑی کے ٹائر پر خرچ ہونے والے سولہ لاکھ روپے بھی قومی خزانہ سے اداکئے گئے ہیں?انہوں نے کہا کہ آج نوجوانوں پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کی حالت بدلنے اور اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کی پرامن جدوجہد کریں ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.