5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دہشتگردی کی طرح لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی ورثے میں ملا، بشیر بلور
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8720 -
پشاور…صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی طرح لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی آمر حکمرانوں سے ورثے میں ملا ہے ?پشاور کے علاقے اندرون آسیہ گیٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بشیر احمد بلور کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری توانائی بحران پر جلد قابو پا لیا جائے گا ? بشیر بلور نے کہا کہ تمام ممکنہ ذرائع کو بروئے کار لاکر بجلی پیدا کی جائے گی تاکہ عوام کو گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارا دلایا جا سکے بشیر احمد بلور نے کہا کہ18 ویں آئینی ترمیم کے تحت مالی خود مختاری ملنے کے بعد ہم مرکز پر انحصار کی بجائے صوبائی سطح پر بھی بجلی کی پیداوار بڑھانے کے قابل ہو جائیں گے ?