5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
حکمران کوعوام اورغریب ملازمین کا کوئی احساس نہیں، ماروی میمن
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8720 -
سکھر…مسلم لیگ ق کی مرکزی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ حکمران صرف اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں،انہیں عوام اور غریب ملازمین کا کوئی احساس نہیں?آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا کوئٹہ سے شروع ہونے والا لانگ مارچ جب ماروی میمن کی قیادت میں جیکب آباد پہنچا تو کلرکوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ? کلرکوں سے خطاب میں ماروی میمن نے کہا کہ وزیر اعظم کے تمام وعدے اور اعلانات جھوٹے ثابت ہورہے ہیں? صوبے وزیر اعظم کے اعلانات پر عمل نہیں کررہے? انھوں نے کہا کہ دو سال قبل ملازمین کی کم سے کم تنخواہ چھ ہزار کرنے کا اعلان کیا گیاجس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوسکا? حکومت کو چاہیے کہ اس لانگ مارچ کو اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ان ملازمین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں، اگر یہ قافلہ اسلام آباد پہنچ تو حکومت کا دما دم مست قلندر ہوگا?جیکب آبادکے بعد قافلہ شکار پور پہنچا جس کے بعد سکھر کے لئے روانہ ہوا? سکھر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں ماروی میمن نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کی منظوری سے اس وقت تک نظام تبدیل نہیں ہوگا جب تک حکمرانوں کی نیت تبدیل نہیں ہوتی?انہوں نے کہا کہ اپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے لئے وزیر اعظم کو تین خطوط لکھے، مگر جواب نہ ملا جس پر لانگ مار چ کا فیصلہ اورمسائل حل نہ ہوئے تو 28مارچ کو اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا?