تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

غریبوں کی سیاست لندن میں بیٹھ کر نہیں ہو سکتی ،رانا ثنا اللہ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8720 -
فیصل آباد…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ غریبوں اور عام آدمیوں کی سیاست لندن میں بیٹھ کر نہیں ہو سکتی اور کوئی غریب آدمی اس شاہانہ انداز سے نہیں رہ سکتا ?فیصل آباد میں جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ کون وڈیرہ ہے اور کون جاگیردار کتنے فیصد اقتدار پر قابض ہیں اور کتنے فیصد محکوم اس کا حساب کراچی کے حوالے سے نکالا جائے گا اور ہر چیز سامنے رکھی جائے گی ?رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو پنجاب میں کام کرنے سے نہیں روک رہے اور ایم کیو ایم کو پنجاب میں خوش آمدید کہتے ہیں ?وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ ایم کیو ایم کا اپنا موقف ہے ،بات تب بنے گی جب لوگ ووٹ کاسٹ کریں گے ?انہوں نے کہا اگر کوئی ان کا موقف تسلیم کرتا ہے تو ٹھیک ہے جمہوریت اسی کا نام ہے?غریبوں اور عام آدمیوں کی سیاست لندن میں بیٹھ کر نہیں ہوسکتی ،کوئی غریب آدمی اس شاہانہ انداز سے نہیں رہ سکتا ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.