5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بینظیر بھٹوقتل کیس ،یواین کمیشن کی تحقیقات سے کچھ حاصل نہیں ہوا،اصغرخان
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8720 -
اسلام آباد…تحریک استقلال کے سربراہ ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے کمیشن سے بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرانے سے کچھ حاصل نہیں ہوا? اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفت گو کرتے ہوئے تحریک استقلال کے سربراہ ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان نے کہا کہ صدر پاکستان خود کہتے ہیں کہ وہ قاتلوں کو جانتے ہیں تو پھر انہیں اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کو بھی اس بارے میں آگاہ کرنا چاہئے تھا? ممتاز بھٹو کو بھی اس بارے میں کافی حقائق معلوم ہیں جو یو این کمیشن کے لیے سود مند ثابت ہو سکتے تھے? اٹھارہویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اب ایک سیاسی جماعت کا غیر منتخب سربراہ ملک کے وزیراعظم کو برطرف کرنے کا اختیار رکھتا ہے? انہوں نے کہا کہ ملک میں منصفانہ انتخابات ممکن نہیں، ذوالفقار علی بھٹو نے آئی ایس آئی کو وزیراعظم کے ماتحت کیا تھا جس کے بعد سے اسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا رہا? سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے1988 میں آئی جے آئی بنانے اور1990 کے انتخابات میں سیاستدانوں میں رقوم بانٹنے کا اعتراف کیا?