5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جی ایم سید سندھ کے حقوق کی جدوجہدکاناقابل فراموش کردارہیں،الطاف حسین
NoImage -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ سندھ کے ممتازقوم پرست رہنما سائیں جی ایم سیدمرحوم سندھ کے حقوق کی جدوجہدکاناقابل فراموش کردارہیں? جی ایم سیدمرحوم کی پندرہویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سائیں جی ایم سیدایک سچے قوم پرست اوراصول پرست انسان تھے ، انہوں نے سندھ کے حقوق کیلئے آوازاٹھانے کی پاداش میں قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے نظریہ اوراصولوں کاسودانہیں کیا اور آخری سانس تک اپنے نظریہ پرقائم رہے ?سائیں جی ایم سیدمرحوم نے سندھ دھرتی کے حقوق کیلئے جوقربانیاں دیں وہ فراموش نہیں کی جاسکتیں اوران کانام سندھ کی تاریخ میں ایک سچے قوم پرست رہنما کی حیثیت سے ہمیشہ یادرکھاجائے گا?