5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی:ایمرجنسی لینڈنگ کرنیوالا طیارہ کلیرنس کے بعد چٹاگانگ روانہ
NoImage -
کراچی ... دوران پرواز آگ لگنے کی اطلاع پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والاایک عرب ائیرلائن کا طیارہ سول ایوی ایشن حکام سے کلیرنس کے بعد کارگو سامان کراچی ایئر پورٹ پر چھوڑ کر چٹاگانگ کے لیے روانہ ہوگیا?شارجہ سے بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ جانے والے طیارے نے کارگو سیکشن میں دھویں کیظاہر ہونے کے بعد کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ? تاہم طیارے میں سوار 155 مسافروں اور عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا? ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق طیارے میں آگ کی اطلاع دینے والے آلات میں خرابی پید ا ہوگئی تھی جس کے باعث دھواں بھرنے کا الارم بج گیا تھا تاہم سول ایوی ایشن حکام نے آلات کی خرابی کی تصدیق نہیں کی تھی?سول ایوی ایشن ذرئع کے مطابق ممکنہ طور پر طیارہ کے کارگو میں ایسا کیمیکل مواد موجودتھا جس سے اٹھنے والے بخارات کے باعث آگ لگنے کی اطلاع دینے والا آلہ بج اٹھاتھا?