تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

فلپائن :آتشزدگی سے300 گھر جل کر خاکستر ،3 ہزار لوگ بے گھر

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8721 -
منیلا ... فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے نواحی علاقہ میں آتش زدگی کے نتیجے میں 3سو گھر جل کر خاکستر اور 3 ہزار لوگ بے گھر ہوگئے ? دارالحکومت منیلا کے نواحی گاؤں شانتی ٹاون میں آتش زدگی کے باعث 3 سو گھر جل گئے اور 3ہزار افراد بے گھر ہوئے ? میٹرو پولیٹن منیلا فائر مارشل پبلیٹو کارڈیٹو کے مطابق شہر کوزون کے شانتی ٹاون میں لگنے والی آگ نے موسم گرما کی گرمی اور شدید ہواؤں کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے علاقہ کو اپنے گیرے میں لے لیا ? 2 سو کے قریب فائربرگیڈ کی گاڑیاں آگ بجانے میں مصروف ہیں تاہم آگ پر قابو نہیں پایا گیا ? اب تک 2 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں ? آگ کے باعث بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کو ایک باسکٹ بال کے کورٹ اور سکول کی عمارتوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جب تک ان کو نیا گھر نہ ملے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.