تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی میں کانسٹیبل قتل ،ہیڈکانسٹیبل کی بوری بند لاش برآمد

NoImage -
کراچی ... کراچی کے علاقے نیول کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو ہلاک کردیا،جبکہ کورنگی کے علاقے سے ہیڈکانسٹیبل کی بوری بند لاش برآمد ہوئی،واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے?پولیس حکام کے مطابق گلشن مزدور کالونی میں گاڑی میں سوار پولیس کانسٹیبل 45 سالہ نواز تنولی کو مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا?ہلاک ہونے والا پولیس اہلکار تھانہ سٹی کورٹ میں تعینات تھا?اور ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد وردی میں گھر جارہا تھا کہ گھات لگا کر پہلے سے بیٹھے ہوئے ملزمان نے نشانہ بنایا?لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے سول اسپتال لے جایا گیا?واقعے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے?ابتدائی تفتیش سے واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ لگتا ہے،پولیس حکام کے مطابق کورنگی کے علاقے سے بوری بند لاش برآمد ہوئی?جس کی شناخت 32 سالہ پولیس ھیڈ کانسٹیبل طارق کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے،مقتول اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ صدر میں تعینات تھا?اور منظور کالونی کے علاقے کا رہائشی تھا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.