تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی:فیروزآباد میں ڈکیتی کے 2 ملزمان گرفتار،7 افراد بازیاب

NoImage -
کراچی ... کراچی کے علاقے فیروز آباد میں پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گودام میں ڈکیتی کے لئے گھسنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسی دوران یرغمال بنانے جانے والے 7 افراد کو بھی بازیاب کرلیا گیا?ایس ایس پی جمشید ٹاؤن عامر فاروقی کے مطابق مددگار 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ الیکٹرک جنریٹرز کے گودام میں3 مسلح ملزمان گھس گئے ہیں?جس پر پولیس پارٹی نے گودام کی ناکہ بندی کرلی?اور مقابلے کے بعد تین میں سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا?جن کی شناخت عمران اور گل باز کے نام سے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا،،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول،لاک کٹر،6 کے وی کا جنریٹر،3 موبائل فونز،40 ہزار روپے،اور واردتوں کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی?حراست میں لئے گئے ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.