تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

تاجر برادری توانائی بحران پر حکومت سے تعاون کرے،وزیر اعلی? سندھ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8721 -
کراچی…وزیر اعلی? سندھ سید قائم علی شاہ نے عوام اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت سے تعاون کریں?ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے تاجروں کی جانب سے رات نوبجے دکانیں بندکرنے کی تجویز پر وہ وزیر اعظم سے بات کریں گے اور اس وقت تک دکانداروں کو کوئی تنگ نہیں کرے گا?انہوں نے یہ بات وزیر اعلی? ہاؤس کراچی میں اعلی? سطح کے اجلاس میں کہی جس میں صوبائی وزرا آغا سراج درانی، منظور وسان، سردار احمد، امیر نواب، رفیق انجنیئر،صوبائی مشیر زبیر موتی والا، راشد ربانی،سمیت پیپلز پارٹی کے رہ نماؤں نے شرکت کی?اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق صوبہ سندھ میں توانائی کی بچت کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اوران پر عملدرآمدکے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا? اجلاس میں تاجروں اور عوام سے اپیل کی گئی کہ توانائی کے سنگین بحران سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل کے لئے تعاون کریں، تاکہ عام لوگوں کو اس کا فائدہ پہنچ سکے? اجلاس میں پولیس کی جانب سے دکانداروں کے ساتھ بعض مقامات پر زیادتیوں کا سختی سے نوٹس لیا گیا اور پولیس کو ہدایت کی گئی کہ وہ دکانداروں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہ کریں اور آئندہ جس پولیس افسر اور اہلکار کی شکایت ملی اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.