5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
توانائی بچت پالیسی کے باوجود ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ بدستور جاری
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8721 -
اسلام آباد…حکومت کی جانب سے بجلی بچاؤ مہم کے تحت مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں، مگرملک بھرکے شہروں اور دیہات میں9سے 16 گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے?ہفتے اور اتوار کی دو چھٹیوں اور شارٹ فال کم ہونے کے باوجود ملک بھر میں معمول کے مطابق طویل لوڈشیدنگ کی گئی?دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سات سے آٹھ گھنٹے تک بجلی کی معطلی کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا?لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بدترین لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستور جاری ہے?پیپکو کے ڈائریکٹرجنرل انرجی مینجمنٹ محمد خالد کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب چودہ ہزاردوسوچھ میگاواٹ جبکہ پیداوار دس ہزارچھ سوچوالیس میگاواٹ ہے ?انہوں نے بتایا کہ کراچی کو اتوار کے دن بھی پانچ سونوے میگاواٹ بجلی دی گئی ہے?ان کاکہنا تھاکہ چھٹیوں سے چھ سوسے ایک ہزارمیگاواٹ بچت ہورہی ہے جبکہ آٹھ بجے مارکیٹیں بندکرانے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوگیاہے تاہم کراچی میں اتوار کو صنعتی اور تجارتی مراکز کی بندش کے باعث بجلی کی طلب میں نمایاں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا?کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق شہر کے اکثر علاقوں میں تین گھنٹے جبکہ ان علاقوں میں جہاں زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے ساڑھے چار گھنٹوں کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے?کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں 1180میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے لیکن 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے دو سرکٹ بند ہونے سے دستیاب بجلی صرف 330میگا واٹ رہ گئی ہے?850میگاواٹ بجلی کی کمی کے سبب کوئٹہ شہر میں8 سے 10گھنٹے،جبکہ دیہی علاقوں میں 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے? بلوچستان کے علاقوں خاران،قلعہ سیف اللہ، مستونگ،نوشکی ،چاغی،پنجگور میں طویل لوڈشیڈنگ سے پینے کے پانی کی قلت ہوگئی ہے جبکہ فصلیں بھی تباہ ہورہی ہیں?پشاور اور گرد نواح میں طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دو بھر کردیا ہے?پشاور کے علاقے رشید آباد، گلبہار، حیات آباد سمیت دیگر شہری علاقے لوڈشیڈنگ سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں? ان علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے بجلی بند رہتی ہے? نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ سے اٹھارہ گھنٹوں پر محیط ہے? جس سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں? کئی علاقوں میں ٹیوب ویلز بند ہیں اور ان علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی شدید قلت ہے?